سعودی عرب میں منعقدہ قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كا فيصلہ آج ہوگا

IQNA

سعودی عرب میں منعقدہ قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كا فيصلہ آج ہوگا

11:08 - January 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2056470
بين الاقوامی گروپ: سعودی وزارت اوقاف كے زير اہتمام منعقدہ ۳۲ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا فائنل آج ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق خانہ كعبہ كے جوار میں منعقد ہونے والے حفظ و قرائت كے ۳۲ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آخری دور ہوگا۔
سعودی اخبار "سبق" كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلے پانچ مختلف سطحوں میں منعقد ہوئے ہیں جس میں ۵، ۱۰، ۲۰ اور مكمل قرآن مجيد حفظ كرنے كے مقابلے بھی شامل ہیں۔ مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات دينے كے لیے تقريب تقسيم انعامات اسماعيل ابوداؤد ہال میں منعقد ہوگی جس میں اہم شخصيات اور مقابلوں میں شريك ہونے والے افراد شركت كریں گے اور اس تقريب میں مكہ مكرمہ كے امير خالد الفيصل مہمان خصوصی ہوں گے جو نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو نفيس انعامات سے نوازیں گے۔
721662
نظرات بینندگان
captcha