سوئٹزر لينڈ میں اسلامو فوبيا كا مقابلہ كرنے كے لیے عملی اقدامات شروع

IQNA

سوئٹزر لينڈ میں اسلامو فوبيا كا مقابلہ كرنے كے لیے عملی اقدامات شروع

13:09 - January 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2057298
بين الاقوامی گروپ: غير سركاری ادارے قرطبہ اور كوردوبا انسٹی ٹيوٹ نے سوئٹزر لينڈ میں اسلام كے خلاف اٹھنے والی لہر كا مقابلہ كرنے كے لیے عملی اقدامات كا فيصلہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كوردوبا انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ عباس عروہ نے اس سلسلہ میں گفتگو كرتے ہوئے كہا اسلامو فوبيا كا مقابلہ كرنے كے لیے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات كے نتيجہ میں در حقيقت ان افراد كو بيدار كرنا ہے جو ملك میں اثر و رسوخ ركھتے ہیں اور ايسے ہی افراد كو اسلامو فوبيا كے خلاف اقدامات كرنے كے لیے تيار كرنا ہے۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق عباس عروہ نے كہا كہ اسلام كے خلاف شور مچانے والے در حقيقت وہ غير ذمہ دار افراد ہیں جو يورپ كے معاشی، ثقافتی سياسی مشكلات سے توجہ ہٹانے كے لیے اس قسم كی حركتوں كا ارتكاب كرہے ہیں اور مغربی عوام كو مسلمانوں سے خوفزدہ كرنے كی كوشش كررہے ہیں۔
721826
نظرات بینندگان
captcha