شيخ غانم قرآنی مقابلے فائنل راؤنڈ میں داخل

IQNA

شيخ غانم قرآنی مقابلے فائنل راؤنڈ میں داخل

23:34 - January 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2058349
بين الاقوامی گروپ: قطر میں منعقد ہونے والے پانچویں شيخ غانم قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كا آغاز گذشتہ روز قطر كے دارالحكومت دوحہ میں ہوگيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پانچویں شيخ غانم قرآنی مقابلوں میں ايك سو پچاس سے زائد مرد و خواتين شركت كررہے ہیں اور مردوں اور عورتوں كے قرآنی مقابلے روضہ بنت محمد قرآنی سنٹر كے زير اہتمام قطر كے دارالحكومت كے مختلف علاقوں میں منعقد ہورہے ہیں۔
قطر كے معروف اخبار روزنامہ الشرق كی رپورٹ كے مطابق مقابلوں كے آخری مرحلے كے پہلے دن ۱۵ مردوں اور ۱۵ خواتين نے قرآن مجيد كی مختلف درجوں میں حفظ قرآن اور تجويد كے مقابلوں شركت كی۔
مقابلوں میں منتخب ہونے اور نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انتہائی قيمتی انعامات سے نوازا جائے كا اور تقريب تقسيم انعامات كی خصوصی تقريب قطر كے معروف ہوٹل رامادا میں منعقد ہوگی۔
مقابلوں كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ خالد بن محمد بن غانم آل ثانی نے بتايا كہ مقابلوں میں ايك ہزار پانچ سے زائد افراد نے شركت كی تھی ان میں سے ۱۵۰ افراد آخری مرحلے میں پہنچے ہیں۔
722724
نظرات بینندگان
captcha