بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قازقستان میں بننے والے اس بينك كے ۵۵ فيصد حصص ملائشين كمپنی كے پاس ہونگے اور ۴۰ فيصد حصص كا مالك قازقستان كا اسلامی ترقياتی بينك ہوگا اور باقی حصص سرمایہ كار كمپنی فتاح كے حصے میں آئیں گے۔
Themalaysianinsider ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق قازقستانی حكومت نے اپنے ايك كروڑ سے زائد مسلمان شہريوں كی سہولت اور يورپی بينكوں كے عدم استحكام كے پيش نظر اسلامی بينكاری كی طرف رخ كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
اس بينك سے پہلے قازقستان میں ابوظہبی كا اسلامی بينك الہلال كام كررہا ہے جو ۲۰۱۰ میں قانون اسلامی صنعت كے قيام كے بارے میں تصويب ہونے والے قانون كے بعد یہاں بنايا گيا تھا۔
724101