مجلس علمائے شيعہ بحرين كی جانب سے بحرين كے شيعہ رہنما كی بھرپور حمايت

IQNA

مجلس علمائے شيعہ بحرين كی جانب سے بحرين كے شيعہ رہنما كی بھرپور حمايت

13:35 - January 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2059887
بين الاقوامی گروپ: مجلس علمائے شيعہ بحرين نے آيت اللہ شيخ عيسی احمد قاسم كے خلاف ہونے والے پروپيگنڈے كی مذمت كرتے ہوئے عوام سے اپيل كی ہے كہ شيخ احمد عيسی قاسم كی حمايت كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مجلس علمائے شيعہ بحرين نے ايك بيان میں كہا ہے كہ بحرين میں بہت سے اہم رہنماؤں نے آنكھ كھولی ہے ليكن اب تك شيخ احمد عيسی قاسم جيسی شخصيت یہاں پيدا نہیں ہوئی جس میں قيادت كی تمام صلاحيتیں اپنے عروج پر ہیں جو ايمان، بصيرت، تقوی، علم، شجاعت، حكمت اور زہد جيسی اعلی صفات سے آراستہ ہیں۔
بيان میں آيت اللہ شيخ عيسی احمد قاسم كو بحرينی عوام كے لیے ايك عظيم نعمت قرار ديا گيا ہے اور كہا گيا ہے كہ آيت اللہ شيخ عيسی احمد قاسم ايك ايسے شفيق اور مہربان باپ كی طرح ہیں جن كے اقدامات معاشرے كے كسی خاص حصے كے لیے نہیں بلكہ پورے معاشرے كے لیے ہیں۔
724856
نظرات بینندگان
captcha