بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مجلس علمائے شيعہ بحرين نے ايك بيان میں كہا ہے كہ بحرين میں بہت سے اہم رہنماؤں نے آنكھ كھولی ہے ليكن اب تك شيخ احمد عيسی قاسم جيسی شخصيت یہاں پيدا نہیں ہوئی جس میں قيادت كی تمام صلاحيتیں اپنے عروج پر ہیں جو ايمان، بصيرت، تقوی، علم، شجاعت، حكمت اور زہد جيسی اعلی صفات سے آراستہ ہیں۔
بيان میں آيت اللہ شيخ عيسی احمد قاسم كو بحرينی عوام كے لیے ايك عظيم نعمت قرار ديا گيا ہے اور كہا گيا ہے كہ آيت اللہ شيخ عيسی احمد قاسم ايك ايسے شفيق اور مہربان باپ كی طرح ہیں جن كے اقدامات معاشرے كے كسی خاص حصے كے لیے نہیں بلكہ پورے معاشرے كے لیے ہیں۔
724856