بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پولیٹكل كلچرل سنٹر روس كے استاد ديمتری ريوريكف نے قم میں واقع كمپيوٹر ريسرچ سنٹر آف اسلامك سائنسز نور كا دورہ كرتے ہوئے كہا كہ شہر قم اور كمپيوٹر ريسرچ سنٹر آف اسلامك سائنسز نور دنيائے اسلام كے لیے ايك بہت بڑا سرمایہ اور فخر ہیں۔
انہوں نے كہا كہ نور سنٹر كے اسلامی سافٹ ويئر بہت ہی اچھے ہیں اور انسان كو اچھی طرح سوچنے اور آزادانہ طور پر فكر كرنے كی جانب راغب كرتے ہیں۔
ديمتری ريوريكف نے كہا كہ مستقبل میں اس علمی مركز كے ساتھ تعلقات كو مزيد مضبوط كيا جائے گا كيونكہ نور اسلامك سنٹر كے اسلامی سافٹ ويئر صرف ايران يا ايشياء تك ہی محدود نہیں ہیں بلكہ دنيا كے ايك ارب سے زائد مسلمان ان سے مستفيد ہوتے ہیں۔
725207