بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق برطانوی مسلمانوں كا نمائندہ وفد عالم اسلام كے دورے پر روانہ ہونے والا ہے اور اس سلسلہ میں وہ عنقريب چار روزہ دورے پر شام پہنچے گا جہاں ان كی ميزبانی برطانوی سفارت خانہ كرے گا۔
ڈی پی نيوز كی رپورٹ كے مطابق برطانوی مسلمانوں كا نمائندہ وفد اپنے اس دورے كے دوران شام كے علماء، دمشق يونيورسٹی كے طلباء اور حلب اور دمشق كے مختلف مراكز اور تنظيموں كے ساتھ عہدے داروں كے ساتھ ملاقات كرے گا۔
مذہبی تعليم كے ميدان میں تعاون اور عالم اسلام میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی وہ اہم موضوعات ہیں جن كے بارے میں مختلف ملاقاتوں میں تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ اس دورے كا ايك مقصد اسلامی ممالك كو برطانوی مسلمانوں كی يورپی معاشرے میں انجام دی جانے والی خدمات سے بھی آگاہ كرنا ہے۔
725742