مسلمانوں كو اہل كتاب كے ساتھ مسالمت آميز برتاؤ كا حكم ديا گيا ہے، شيخ محمد رشيد قبانی

IQNA

مسلمانوں كو اہل كتاب كے ساتھ مسالمت آميز برتاؤ كا حكم ديا گيا ہے، شيخ محمد رشيد قبانی

14:52 - January 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2061486
بين الاقوامی گروپ: لبنان كے مفتی اعظم شيخ محمد رشيد قبانی نے اسكندریہ كليسا پر حملے كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعليمات اور قرآن مجيد میں مسلمانوں كو یہ حكم ديا گيا ہے كہ وہ اہل كتاب كے ساتھ مسالمت آميز زندگی بسر كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسجد محمد امين بيروت میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے لبنان كے مفتی شيخ شيخ محمد رشيد قبانی نے كہا ہے كہ عيسائيوں پر حملہ اور دہشت گردی كی كاروائياں اسلامی تعليمات كے ساتھ متصادم ہیں۔
Lorientlejour ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق انہوں نے كہا كہ اسكندریہ دھماكوں میں اسلام دشمن عناصر ملوث نظر آرہے ہیں اور وہی عناصر در حقيقت ان حملوں كے ذمہ دار ہیں۔ اسلام نے ہميشہ اپنے پيروكاروں كو ديگر آسمانی اديان كے ساتھ گفتگو اور مسالمت آميز برتاؤ كی تعليم دی ہے لہذا اس قسم كے وحشيانہ اقدامات كو مسلمانوں سے منسوب كرنا ايك انتہائی خطرناك سازش ہے۔
726323
نظرات بینندگان
captcha