بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جمعرات كو مصر میں ہونے والی بين الاقوامی دعوت و اسلامی تعاون میں شريك مختلف سياسی اور مذہبی شخصيات نے آرتھوڈكس عيسائيوں كے پيشوا پوپ شنودا كے ساتھ ملاقات كی ہے۔
UOIF ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق جمعرات كو ہونے والی اس ملاقات میں مصر كے وزير اوقاف محمود حمدی زقزوق، جامعۃ الازہر كے سربراہ شيخ احمد الطيب، فرانسيسی اسلامی تنظيم "يو او آئی ايف" سيكرٹری جنرل مخلوف مامش، اسلامی تعاون كی بين الاقوامی تنظيم اور سوڈان كے سابق صدر عبد الرحمن سوار الذھب اور بہت سی ديگر اہم شخصيات شريك تھیں۔
ملاقات كے دوران مذہبی اور سياسی شخصيات نے اسكندریہ دھماكے كی شديد مذمت كی اور حضرت عيسی (ع) ولادت كی مناسبت سے پوپ شنودا كو مبارك باد پيش كی۔ ياد رہے كہ مصری عيسائی ۷ جنوری كو حضرت عيسی كی ولادت كی مناتے ہیں۔
726269