مراكش میں ائمہ جماعت كی علمی سطح كو بلند كرنے كے لیے خصوصی پروگرام

IQNA

مراكش میں ائمہ جماعت كی علمی سطح كو بلند كرنے كے لیے خصوصی پروگرام

16:42 - January 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2062246
بين الاقوامی گروپ: مساجد میں امامت كے فرائض انجام دينے والے افراد كے بارے میں معلومات اكٹھی كی جارہی ہیں تاكہ انہیں وزارت مذہبی امور كے ماہرين كے ذريعہ خصوصی تعليم دی جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مراكش كے حكام نے فيصلہ كيا ہے كہ مساجد میں مذہبی خدمات انجام دينے والے ائمہ جماعت كی علمی سطح كو بلند كرنے كےلیے انہیں خصوصی كورس كروائے جائیں گے ۔
فرانسيسی خبررساں ادارے اے پی ايف كی رپورٹ كے مطابق مراكش حكومت كی طرف سے اس پروگرام كو عملی جامہ پہنانے كے لیے ابتدائی طور پر تمام مساجد كے ائمہ جماعت كے بارے میں معلومات اكٹھی كی جارہی ہیں۔ حكومت نے اس پروگرام كے لیے ايك كروڑ بيس لاكھ يورو كی رقم مخصوص كی ہے۔
مراكش كے وزير مذہبی امور احمد توفيق نے كہا ہے كہ ملك میں موجود چاليس ہزار سے زائد ائمہ جماعت میں صرف ۴۵ فيصد قرآن مجيد كے حافظ ہیں جبكہ باقی افراد اسلام كی ابتدائی مذہبی تعليمات سے بھی نابلد ہیں۔
726825

نظرات بینندگان
captcha