اسلامی نظام تعليم كے بارے میں امريكی رياست الينوائے میں بارہواں اجلاس

IQNA

اسلامی نظام تعليم كے بارے میں امريكی رياست الينوائے میں بارہواں اجلاس

16:44 - January 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2062249
بين الاقوامی گروپ: شمالی امريكہ كی اسلامی تنظيم ISNA كے زير اہتمام اسلامی نظام تعليم كے سلسلہ میں بارہواں اجلاس اپريل میں منعقد ہوگا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شمالی امريكہ كی اسلامی تنظيم آئی ايس اين اے كے زير اہتمام اسلامی تعليمات سے آشنا كرنے كے لیے بارہواں اجلاس اس سال اپريل میں منعقد ہوگا۔ "اسلامی تعليمات كی روشنی میں زندگی بسر كرنا" اس سہ روزہ اجلاس كا موضوع ہے۔
ISNA.net ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق یہ اجلاس امريكی رياست الينوائے كے معروف شہر رزماؤنٹ میں واقع وسٹين ہوٹل میں منعقد ہوگا اور اسلام اور ماحوليات، اسلامی نظام تعليم میں تفكر ، اسلامی نظام تعليم ماڈل، اسلامی اسٹڈيز كے درست راستے اور اسلامی نظام تعليم اجتماعی اور سماجی ايسے موضوعات ہیں جن كے بارے میں اجلاس میں تبادلہ خيال ہوگا۔
مذكورہ موضوعات كے علاوہ عربی زبان كی تعليم دينے والوں كا جائزہ، عربی زبان كی تعليم كو درست كرنا اور اسلامی اسكولوں كی غير نصابی سرگرميوں كو ايك مشتركہ رخ پر ليكر جانا بھی ان اہم موضوعات میں شامل ہیں جن كے بارے میں اجلاس میں گفتگو كی جائے گی۔
726942
نظرات بینندگان
captcha