بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مصر كے مفتی اعظم بھارت كے اس دورے كے دوران كيرالہ میں منعقد ہونے والی بين الاقوامی اسلامی كانفرنس میں شركت كریں گے اور بھارتی صدر كے مشير حميد انصاری سميت ملك كی مختلف مذہبی اور سياسی شخصيات سے ملاقات كریں گے۔
ہندوستان میں تعينات مصری سفير خالد البقلی نے مفتی اعظم كے دورے كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ شيخ علی جمعہ كانفرنس میں دنيا كے نام اسلام كے پيغام كے عنوان سے خطاب كریں گے اور اس خطاب میں بقائے باہمی كے اصول كی روشنی میں مختلف اديان كی باہمی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔
مصری سفير نے بتايا كہ شيخ علی جمعہ كيرالہ میں خطاب كے بعد نيو دہلی چكے جائين گے جہاں وہ صدر مملكت كے مشير حميد انصاری اور توانائی كے وزير فاروق عبد اللہ كے ساتھ ملاقات كریں گے۔
726978