دبئی میں واقع غير ملكی اسكولوں میں اسلامی قوانين كی تعليم كا مطالبہ

IQNA

دبئی میں واقع غير ملكی اسكولوں میں اسلامی قوانين كی تعليم كا مطالبہ

16:43 - January 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2062252
بين الاقوامی گروپ: تعليمی ماہرين اور اسلامی مبلغين نے حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ ملك میں واقع غير ملكی اسكولوں میں اسلامی قوانين اور شرعی احكام كی تعليم كو لازمی قرار ديا جائے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ماہرين تعليم اور مذہبی شخصيات نے مطالبہ كيا ہے كہ دبئی میں تعليمی سرگرميوں میں مصروف غير ملكی اسكولوں میں بھی وہی تعليمی نصاب رائج كيا جائے جو ديگر سركاری اسكولوں میں پڑھايا جاتا ہےتاكہ طلباء كے درميان يكجہتی وجود میں آئے اور اسلامی اقدار اور تعليمات كے بارے میں بھی ہماہنگی پيدا ہو۔
تعليمی ماہرين اور مسلمان مبلغين كی جانب سے یہ بھی مطالبہ كيا گيا ہے كہ ان اسكولوں میں صرف غير ملكی زبان پر اكتفاء نہ كيا جائے بلكہ عربی كی تعليم كو بھی لازمی قرار ديا جائے كيونكہ عربی زبان اسلامی كتب اور قرآن و حديث كو سمجھنے كا بنيادی ذريعہ ہے۔اس كے علاوہ عربی كی تعليم اس لیے بھی ضروری ہے تاكہ طلباء كا اسلامی تشخص بھی برقرار رہے۔
727094


نظرات بینندگان
captcha