استنبول میں حضرت رقیہ بنت الحسين كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

IQNA

استنبول میں حضرت رقیہ بنت الحسين كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

16:43 - January 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2062255
بين الاقوامی گروپ: امام حسين (ع) كی لخت جگر حضرت رقیۃ بنت الحسين كی شہادت كی مناسبت سے آج استنبول میں مجلس عزا منعقد ہوگی۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام حسين (ع) كی بیٹی حضرت رقیۃ بنت الحسين كی شہادت كی مناسبت سے آج تركی كے اہم شہر استنبول میں مجلس عزا منعقد ہوگی۔
مجلس عزا استنبول میں واقع مسجد زينبیہ اور مسجد حضرت ابوطالب میں منعقد ہوگی جس میں علماء اور ذاكرين حضرت رقیہ بنت الحسين كی مظلوميت پر روشنی ڈالیں گے۔
مجلس عزا آج مغرب و عشا كی نماز كے بعد شروع ہوگی اور محبان اہل بيت ماضی كی طرح بھرپور انداز میں مجلس عزا میں شريك ہونگے۔
تاريخی نقطہ نگاہ سے حضرت رقیۃ بنت الحسين امام حسين علیہ السلام كی تين يا چار سالہ بیٹی تھیں جو امام حسين علیہ السلام كی شہادت كے ايك سال بعد زندان شام میں جام شہادت نوش كرگئیں ۔
حضرت رقیۃ بنت الحسين كو پاك و ہند میں حضرت سكينہ بنت الحسين كے نام سے ياد كيا جاتا ہے اور ان كی شہادت كی مناسبت سے ملك بھر میں ۱۳ صفر كو مجالس عزا كا انعقاد كيا جاتا ہے۔
726955

نظرات بینندگان
captcha