بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ریڈيو قرآن نے اعلان كيا ہے كہ مشہد مقدس میں شروع ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كو براہ راست نشر كرے گا۔ مشہد مقدس میں گذشتہ روز شروع ہونے والے قرآنی مقابلوں میں چاليس سے زائد ممالك كے مسلمان طلباء شريك ہورہے ہیں جو تجويد، قرائت، حفظ سميت مختلف قرآنی ميدانوں میں ايك دوسرے كے ساتھ مقابلہ كریں گے۔
قرآنی مقابلوں كو سننے كے خواہشمند حضرات شام ساڑھے چھے بجے كے بعد قرآن ریڈيو كے مختلف پروگراموں كے دوران ان مقابلوں كو سن سكتے ہیں۔
ياد رہے كہ یہ مقابلے محكمہ جہاد داشنگاہی كے زير اہتمام منعقد ہورہے ہیں جس میں دنيا بھر كے مختلف ممالك سے طلباء كے علاوہ بين الاقوامی ججز بھی شريك ہورہے ہیں۔
727014