مسلمان طلباء كے قرآنی مقابلوں میں بوسنيائی طلباء كی شركت

IQNA

مسلمان طلباء كے قرآنی مقابلوں میں بوسنيائی طلباء كی شركت

21:33 - January 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2063109
قرآنی سرگرمياں گروپ: مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے بوسينا كے طلباء مشہد مقدس پہنچ گئے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے جاری ہیں اور دنيا كے چاليس سے زائد ممالك كے طلباء ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بوسنيا سے بھی مسلم طلباء كو دو ركنی وفد مشہد مقدس پہنچ چكا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق قرآنی مقابلوں كے شعبہ قرائت میں بوسنيا كی نمائندگی طائب كاراليچ كریں گے اور قرآن مجيد كے حفظ كے مقابلے میں سينا الدين تاتارويچ بوسنيا كی طرف سے شريك ہونگے۔
ياد رہے كہ مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز مشہد میں ہوچكا ہے اور دنيا بھر كے چاليس سے زائد ممالك كے طلباء ان مقابلوں میں شركت كررہے ہیں۔
727917


نظرات بینندگان
captcha