بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شمالی فرانس كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع ليل میں منعقد ہوگا جس میں شمالی فرانس كے مسلمان شريك ہونگے ۔ اس اجتماع كے دوران نمائش گاہ كے علاوہ مختلف موضوعات پر علمی نشستیں، سوال و جواب كی محفلیں اور مختلف ثقافتی پروگرام منعقد كیے جائیں گے۔
يونائیٹڈ امہ ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق شاملی فرانس كے مسلمانوں كا یہ اجتماع شمالی فرانس كے شہر ليل میں منعقد ہوگا جس مين فرانسيسی مسلمانوں كے علاوہ مشرق وسطی كے بعض ممالك كے مسلمان بھی شريك ہونگے۔
اس اجتماع كے بارے میں مزيد معلومات جاننے كے لیے خواہشمند افراد مندرجہ ذيل ويب سائٹ كی طرف رجوع كرسكتے ہیں: www.ramn.fr
727849