بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شام كی نمائندگی كرنے والے حافظ قرآن ياسين ممدوح الحموئی نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حافظ قرآن مجيد كو اخلاق حسنہ اور نيك كردار سے آراستہ ہونا چاہیے اور قرآن مجيد كی تعليمات پر عمل پيرا رہنا چاہیے۔
انہوں نے كہا كہ قرآنی تعليمات كی پيروی صرف لوگوں كے سامنے نہیں بلكہ جلوت و خلوت میں كرنی چاہیے كيونكہ قرآن نے ہمیں اعمال صالح انجام دينے كا حكم جلوت و خلوت دونوں میں ديا ہے۔
الحموئی نے بتايا كہ انہوں نے ۷ سال كی عمر میں قرآن مجيد حفظ كرنا شروع كيا اور پہلی مرتبہ مسلمان طلباء كے مقابلوں میں شريك ہوئے ہیں۔
728006