بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں جاری مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں لگائی جانے والی نمائش میں ايك اسٹال قرآن مجيد كی توہين كا ارتكاب كرنے والوں كے خلاف دستخطی مہم كے لیے مخصوص كيا گيا ہے۔
یہ مہم آل طہ كلچرل سنٹر كی طرف سے شروع كی گئی ہے اور اس میں اب تك چھے ہزار سے زائد افراد قرآن مجيد كی توہين كرنے والوں كے خلاف دستخط كرچكے ہیں۔
ياد رہے كہ امريكہ اور بعض مغربی ممالك میں قرآن مجيد كی توہين كے المناك واقعے كے بعد آل طہ كلچرل سنٹر نے قرآن مجيد كی توہين كا ارتكاب كرنے والوں كے خلاف دستخطی مہم كا آغاز كيا اور یہ سلسلہ مختلف نمائش گاہوں میں جاری ہے جہاں وہ اسٹال لگاتے ہیں اور اس مہم كو آگے بڑھاتے ہیں۔
728736