اقوام متحدہ نے قدس شريف كے سابق مفتی اعظم كے گھر كو منہدم كرنے كے اسرائيلی فيصلے كی مذمت كردی

IQNA

اقوام متحدہ نے قدس شريف كے سابق مفتی اعظم كے گھر كو منہدم كرنے كے اسرائيلی فيصلے كی مذمت كردی

14:18 - January 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2063664
بين الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ نے اپنے اجلاس میں اسرائيل كے اس فيصلے پر كڑی نكتہ چينی كی ہے جس میں قدس شريف كے سابقہ مفتی اعظم حاج امين الحسينی كے گھر كو منہدم كرنے كا كہا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون كے ترجمان نے كہا ہے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے شيخ جراح كے علاقے میں واقع سابقہ مفتی اعظم حاج امين الحسينی كے گھر كو منہدم كرنے پر مبنی اسرائيلی فيصلے پر كڑی نكتہ چينی كرتے ہوئے خبردار كيا ہے كہ اسرائيلی حكومت كے اس قسم كے اقدامات علاقے میں كشيدگی میں اضافے كا سبب بنیں گے۔
Palestine Info ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اسی سلسلہ میں حماس كے رہنما شيخ رائد صلاح نے كہا ہے كہ مسجد الاقصی كو گراكر اس كی جگہ ہر ہيكل سليمان بنانے كا خواب كبھی شرمندہ تعمبير نہیں ہوگا۔
728689
نظرات بینندگان
captcha