بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق البانيائی مسلمانوں كے رہنما حاج سليم موسی نے ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے اس ممكنہ بل كے بارے میں تشويش كا اظہار كيا ہے جس میں البانيا كے اسكولوں میں پردے سميت ديگر مذہبی علامات كے استعمال كو ممنوع قرار ديا گيا ہے۔
la-croix ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق حاج سليم موسی نے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ وہ عنقريب وزير تعليم كے ساتھ ملاقات كریں گے اور اسلام میں پردہ صرف ايك علامت نہیں بلكہ ايك فريضہ ہے جس كی پابندی كرنا تمام عورتوں پر واجب ہے۔
حاج سليم نے مزيد كہا كہ تعليم كے شعبے میں پردے پر پابندی عائد كرنا البانيا كے مسلمانوں كے حقوق كو كم اہميت سمجھنے كے مترادف ہے۔
729284