ڈاكٹر گوہری كے ترجمہ قرآن كے جديد ترين ایڈيشن كی لندن میں تقريب رونمائی

IQNA

ڈاكٹر گوہری كے ترجمہ قرآن كے جديد ترين ایڈيشن كی لندن میں تقريب رونمائی

19:19 - January 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2063978
بين الاقوامی گروپ: آكسفورڈ يونيورسٹی كے استاد محمد جواد گوہری كے ترجمہ كردہ قرآن مجيد كے چوتھے ایڈيشن كی تقريب رونمائی لندن میں منعقد ہوگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محمد جواد گوہری كے انگريزی ترجمہ قرآن كا جديد ترين ایڈيشن لندن میں واقع اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كی جانب سے شائع كيا جارہا ہے۔ اس جديد ترين ایڈيشن كی تقريب رونمائی میں ڈاكٹر محمد جواد گوہری كی خدمات كو بھی خراج تحسين پيش كيا جائے گا۔
تقريب رونمائی كا آغاز ايرانی قونصلر محمد علی حلمی كے استقبالیہ خطاب سے ہوگا اور اس كے بعد ڈاكٹر محمد جواد گوہری ترجمہ كی خصوصيات اور اس دوران پيش آنے والی مشكلات اور مسائل پر روشنی ڈالیں گے اور اپنے تجربات بيان كریں گے۔
تقريب سے خطاب كرنے والوں میں اسلامی اسٹڈيز سنٹر كے سربراہ اور قرآن مجيد كے مترجم عبدالحليم بھی شامل ہیں۔ تقريب كے موقعہ پر قرآن مجيد كی نمائش بھی لگائی جائے گی جہاں كواہشمند افراد ڈاكٹر گوہری كے دستخط كے ساتھ قرآن مجيد كا ترجمہ حاصل كرسكیں گے۔
729253

نظرات بینندگان
captcha