حضرت رقیۃ بنت الحسين كی شہادت كی مناسبت سے جنوبی افريقہ میں مجلس عزا كا انعقاد

IQNA

حضرت رقیۃ بنت الحسين كی شہادت كی مناسبت سے جنوبی افريقہ میں مجلس عزا كا انعقاد

19:21 - January 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2063981
ادب و آرٹ گروپ: حضرت رقیۃ بنت الحسين كی مظلومانہ شہادت كی مناسبت سے جنوبی افريقہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے زير اہتمام مجلس عزا كا انعقاد كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كی جانب سے جنوبی افريقہ كے دارالحكومت پریٹوريا میں واقع امام خمينی اسكول میں حضرت رقیۃ بنت الحسين كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد كيا گيا۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق مجلس عزا میں طلباء كو محرم الحرام ۱۳۶۰ ہجری شمسی میں رونما ہونے والے بعض حادثات كے بارے میں بھی بتايا گيا۔
ياد رہے كہ امام خمينی اسكول پریٹوريا كے طلباء نے مجلس عزا كے انتظامات میں بھرپور طريقے سے شركت كی ديواروں پر كالے كپڑے نصب كیے اور عزاداری و ماتمداری میں بھی بھرپور شركت كی۔
729443

نظرات بینندگان
captcha