بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پنجاب يونيورسٹی كے شعبہ اقباليات كے سربراہ سيد اكرم شاہ نے علامہ اقبال كے بارے میں منعقد ہونے والے سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ علامہ اقبال كی كوشش تھی كہ اشعار كے ذريعے لوگوں كو اللہ تعالی كے قريب كریں۔
انہوں نے كہا كہ آج علامہ اقبال كے اشعار كو سمجھنے كی شديد ضرورت ہے، امت مسلمہ كے مسائل كے لیے علامہ اقبال كے اشعار در حقيقت راہ حل كی حيثيت ركھتے ہیں۔ اقبال كے اشعار جہاں ہمارے لیے بہترين رہنما ہیں وہیں اسلام كی بہترين تفسير بھی ہیں
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق سيمينار كے دوران سيد اكرم شاہ نے بتايا كہ اب تك علامہ اقبال كے بارے میں چھے ہزار سے زائد كتابیں تحرير كی جاچكی ہیں ليكن اب بھی اقبال كی افكار كو بہتر طور پر سمجھنے كے لیے مزيد كام كی ضرورت ہے۔
730054