نور تحقيقاتی سنٹر حوزہ علمیہ قم كے لیے باعث افتخار ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين مجيد حكيم الہی

IQNA

نور تحقيقاتی سنٹر حوزہ علمیہ قم كے لیے باعث افتخار ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين مجيد حكيم الہی

11:51 - January 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2065277
بين الاقوامی گروپ: جامعۃ المصطفی العالمیہ كے انٹرنيشنل ڈيپارٹمنٹ كے سربراہ حجۃ الاسلا م و المسلمين مجيد حكيم الہی نے كہا ہے كہ نور اسلامی تحقيقاتی سنٹر آئی ٹی كی دنيا میں حوزہ علمیہ قم كے ايك بہت بڑا افتخار ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ كے بين الاقوامی شعبے كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين مجيد حكيم الہی نے نور تحقيقاتی سنٹر كے دورے كے دوران كہا كہ اس مركز كے اسلامی سافٹ ويئر دنيا بھر میں پسند كیے جاتے ہیں جو ايران اور حوزہ علمیہ قم كے لیے باعث افتخار ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمين مججيد حكيم الہی نے جامعۃ المصطفی العالمیہ اور نور تحقيقاتی سنٹر كے درميان مزيد تعلقات كے فروغ پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ان دو اہم اداروں كے باہمی تعلقات دنيا بھر اور اسلامی ممالك میں اہم كردار ادا كریں گے۔
يا د رہے كہ دنيا بھر سے آئے ہوئے جامعۃ المصطفی العالمیہ كے فارغ التحصيل طلباء نے نور تحقيقاتی سنٹر كا دورہ كيا اور ان كے سافٹ ويئر كو بہت سراہا۔
729673
نظرات بینندگان
captcha