شيعہ اور اہل سنت مل كر شدت پسندی كا مقابلہ كریں، سعودی قاضی عيسی الغيث

IQNA

شيعہ اور اہل سنت مل كر شدت پسندی كا مقابلہ كریں، سعودی قاضی عيسی الغيث

14:30 - January 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2065432
بين الاقوامی گروپ: سعودی قانون دان اور قاضی عيسی الغيث نے معتدل شيعہ سنی علماء سے اپيل كی ہے كہ شدت پسندی كے خلاف مل جل كر قدم اٹھائیں


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی قانون دان اور جج عيسی الغيث نے شيعہ رہنما شيخ حسن الصفار كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا كہ تاريخ گواہ ہے كہ مذہبی اختلافات كا سرچشمہ دنياوی مفادات رہے ہیں جنہیں دين بناكر پيش كيا گيا اور ہم ان اختلافات كو بھلا كر ايك دوسرے كے ساتھ تعلقات كو فروغ دے سكتے ہیں۔
راصد نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق دونوں رہنماؤں كی ملاقات میں قطيف كی ممتاز مذہبی اور سياسی شخصيات بھی موجود تھی۔
ملاقات كے دوران شيعہ رہنما حجۃ الاسلام و المسلمين شيخ حسن الصفار نے كہا كہ اسلام دشمن عناصر كی كوشش امت مسلمہ كے درميان نفرت اور تفرقہ كا بيج بونا ہے اور ہمارا فريضہ ہے كہ وحدت و اتھاد كے ذريعہ اس سازش كو ناكام بنادیں۔
730527


نظرات بینندگان
captcha