علمائے بحرين كا ترجمان جريدے العلمانی كا تازہ شمارہ شائع ہوگيا

IQNA

علمائے بحرين كا ترجمان جريدے العلمانی كا تازہ شمارہ شائع ہوگيا

13:06 - January 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2066092
بين الاقوامی گروپ: مجلس علمائے بحرين كے ترجمان عربی جريدے العلمانی كا ساتواں شمارہ منظر عام پر آگيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق علمائے بحرين كے ترجمان ماہنامہ العلمانی كا ساتواں شمارہ شائع ہوكر منظر عام پر آگيا ہے جس میں سابق امريكی وزير دفاع ڈونالڈ رمسفيلڈ كی جانب سے آيت اللہ العظمی سيد علی حسينی سيستانی پر لگائے جانے والے الزامات كے خلاف شديد احتجاج كيا گيا ہے اور مجلس علمائے شيعہ كی جانب سے مرجعيت اور آيت اللہ العظمی سيد علی حسينی سيستانی كی بھرپور حمايت كا اعلان كيا گيا ہے۔
العلمانی ميگزين میں بحرين كی موجودہ صورت حال پر روشنی ڈالی گئی ہے اور بعض مضامين میں اس بات كا جائزہ ليا گيا ہے كہ كس طرح مرجعيت كے خلاف ہونے والے پروپيگنڈے كا مقابلہ كيا جائے اور ہر روز اٹھنے والی افواہوں كے پھيلنے كی راہ میں كس طرح ركاوٹ ايجاد كی جائے۔
العلمانی ميگزين پڑھنے كے خواہشمند افراد مندرجہ ذيل ويب سائٹ پر مطالعہ كرسكتے ہیں:
http://www.olamaa.net/new/news.php?newsid=6216

731181
نظرات بینندگان
captcha