بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی اہل البيت اسمبلی كے زير اہتمام امريكی رياست مشيگن كے معروف شہر ڈیٹرائیٹ میں مسلمان فرقوں كے درميان وحدت و رواداری كے فروغ كے لیے ايك كانفرنس كا انعقاد كيا گيا۔
كانفرنس كی انتظامیہ سے تعلق ركھنے والے صوفيا بيك لطيف نے كہا كہ كانفرنس كے انعقاد كا مقصد امت مسلمہ كی وحدت كی راہ میں حائل مشكلات اور ركاوٹوں كو عبور كرنے كے بارے میں غور فكر كرنا ہے كہ كس طرح ان ركاوٹوں كو عبور كركے ايك دوسرے كے قريب ہوا جاسكتا ہے۔
عالمی اہل البيت اسمبلی كے شعبہ تعلقات عامہ كی رپورٹ كے مطابق اس دورہ كانفرنس میں امريكہ میں مقيم ايشيائی، افريقی، امريكی اور عرب مسلمانوں كی بہت بڑی تعداد نے شركت كی اور اجلاس كے دوران مختلف موضوعات پر تبادلہ خيال بھی ہوا۔
731285