تين لاكھ سے زائد افراد نے دسمبر ۲۰۱۰ء كے دوران جامع مسجد ابو ظہبی كا دورہ كيا

IQNA

تين لاكھ سے زائد افراد نے دسمبر ۲۰۱۰ء كے دوران جامع مسجد ابو ظہبی كا دورہ كيا

14:56 - January 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2066225
بين الاقوامی گروپ: اسلامی معماری میں دلچسپی لينے افراد ابوظبی میں واقع مسجد شيخ زائد كا دورہ ضرور كرتے ہیں چنانچہ گذشتہ سال دسمبر میں تين لاكھ سے زائد افراد نے مسجد كا دورہ كيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق متحدہ عرب امارات كے دارالحكومت ابوظہبی میں واقع شيخ زائد مسجد اسلامی فن تعمير كا ايك خوبصورت شاہكار ہے جسے ديكھنے كے لیے دنيا بھر سے سياح متحدہ عرب امارات كا رخ كرتے ہیں۔ یہ مسجد صبح نو بجے سے ليكر رات آٹھ بجے تك سياحوں اور نمازيوں كے لیے كھلی رہتی ہے۔
امارات كے معروف اخبار خليج ٹائمز كی رپورٹ كے مطابق صرف دسمبر میں مسجد میں آنے والوں كی تعداد تين لاكھ كے قريب ہے۔ مسجد میں آنے والوں كو وہاں موجود گائیڈ اسلامی فن تعمير اور مسجد كی تعميری خصوصيات سے آگاہ كرتے ہیں۔
ياد رہے كہ یہ مسجد ۱۹۹۶ ء میں شيخ زائد بن سلطان النہيان كے حكم پر تعمير كی گئی تھی ۔
731079
نظرات بینندگان
captcha