بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قطر سے تعلق ركھنے والے اسلامی فن تعمير كے ماہر ابراہيم محمد جيدہ نے قطر گرين بلڈنگ كونسل QGBC)) كے زير اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی ممالك میں ہونے والی ترقی ماضی كی طرح اسلامی ترقی كی عكاسی نہیں كرتی۔ انہوں نے اس حقيقت كی وضاحت بھی كی كہ كس طرح اسلامی شہروں اور اسلامی تعليمات كی روشنی میں عمارتوں كو تعمير كيا جاتا تھا جس كی وجہ سے معاشی خوشحالی كے علاوہ ماحوليات كا بھی خيال ركھا جاتا تھا۔
Peninsula اخبار كی رپورٹ كے مطابق ابراہيم جيدہ نے كہا كہ خانہ كعبہ اسلامی فن تعمير كا عظيم الشان نمونہ ہے جو اسلامی فن تعمير میں سادگی كی اہميت پر روشنی ڈالتا ہے اور اسی طرح سب سے پہلا اسلامی شہر مدينہ بھی اسی اصول كی بنياد پر وجود میں آيا۔
732039