اردن كے دارالحكومت امان میں قرآنی پورٹریٹ كی نمائش

IQNA

اردن كے دارالحكومت امان میں قرآنی پورٹریٹ كی نمائش

13:18 - January 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2067446
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كے دارالحكومت امان میں جنّات عدن كے عنوان سے قرآنی آيات اور احاديث پر مشتمل پورٹریٹس كی نمائش جاری ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد اور احاديث نبوی كے پورٹریٹ پر مشتمل نمائش میں معروف آرٹسٹ فاروق لمبز كے فن پارے بھی شامل ہیں۔ اردن كے دارالحكومت امان میں جاری اس نمائشگاہ میں ساٹھ سے زيادہ فن پارے پيش كیے گئے ہیں جن میں قرآن مجيد كی آيات اور احاديث رسول اكرم (ص) كو انتہائی خوبصورت اسلامی خطاطی كے نمونے پيش كیے گئے ہیں۔
الجزيرہ ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق قرآنی پورٹریٹ كی یہ نمائش گيارہ جنوری سے ۹ فروری تك اردن كے دارالحكومت امان میں واقع نفض آرٹ گيلری میں جاری رہے گی۔
اس نمائش میں اردنی آرٹسٹ فاروق لمبز نے خط ثلث كو ايسا بہترين خط قرار ديتے ہوئے استعمال كيا ہے جس میں كلمات كو بہت ہی خوبصورتی كے ساتھ ايك دوسرے سے ملايا جاتا ہے۔
732785

نظرات بینندگان
captcha