بين الاقوامی قرآنی خبرساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اعظم المصائب فی مقتل الحسين بن علی بن ابی طالب نامی یہ جامع كتاب حجۃ الاسلام و المسلمين محمد امين جامعی نے تدوين كی ہے اور اہواز كے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ آيت اللہ موسوی جزائری نے كتاب كا مقدمہ تحرير كيا ہے۔ تيس سو صفحات پر مشتمل اس كتاب كو چھے ابواب میں تقسيم كيا گيا ہے۔
كتاب كے مصنف حجۃ الاسلام و المسلمين نے اپنی اس تحقيقی كاوش كے بارے میں تفصيل بتاتے ہوئے كہا كہ انہوں نے چار سال كی مسلسل محنت اور ستر سے زيادہ شيعہ اور سنی كتابوں كے مطالعے كے بعد "اعظم المصائب فی مقتلالحسين بن علی بن ابيطالب" كو تدوين كيا ہے اور اس میں صرف وہ روايات اكٹھی كی ہیں جن پر علماء نے اعتماد كيا ہے۔
734753