بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مانچسٹر يونيورسٹی كے ترجمان نے خبر دی ہے كہ يونيورسٹی سے وابستہ جان ريلانڈز لائبريری میں محفوظ قرآن مجيد كا وہ قلمی نسخہ انٹر نیٹ پر نمائش كے لیے پيش كيا جائے گا جو تقريبا پانچ سو سال قبل تحرير كيا گيا تھا۔ ترجمان نے بتاياكہ قراان مجيد كے صفحات كی حالت انتہائی نازك ہے اس لیے اسے عوامی نمائش میں پيش نہیں كيا جاسكتا۔
مراكش كے اخبار العلم كی رپورٹ كے مطابق جان ريلانڈز لائبريری میں محفوظ قرآن مجيد ۶۶ سينٹی میٹر چوڑا اور تقريبا ۸۸ سينٹی میٹر لمبا ہے اور اس میں ۴۷۰ صفحات موجود ہیں۔ يونيورسٹی كے ماہرين كی ٹيم قرآن مجيد كے صفحات كی ڈيجیٹل فوٹوگرافی كركے انٹر نیٹ پر نمائش كے لیے پيش كرے گی۔
ماہرين كا كہنا ہے كہ یہ قرآن مجيد مصر پر حاكم خاندان غلاماں كے آخری بادشاہ كی يادگار ہے۔
734491