بدنام زمانہ پادری ٹيری جونز كے برطانیہ میں داخلے پر پابندی

IQNA

بدنام زمانہ پادری ٹيری جونز كے برطانیہ میں داخلے پر پابندی

22:41 - January 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2068816
بين الاقوامی گروپ: برطانوی حكومت نے قرآن مجيد كی توہين كا ارتكاب كرنے والے بدنام زمانہ پادری ٹيری جونز كے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد كردی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق برطانیہ میں مسلمانوں كی مخالف تنظيم كی دعوت پر برطانیہ كے لیے پر تولتے ٹيری جونز پر برطانوی حكومت نے پابندی عائد كردی ہے۔ وزارت داخلہ كے ترجمان نے پابندی كے بارے میں بتاتے ہوئے كہا كہ برطانیہ كی پاليسی ہر قسم كی شدت پسندی كے مخالف ہے اور اسی وجہ سے حكومت نے ٹيری جونز كے ملك میں داخلے پر پابندی عائد كی ہے۔
سعودی اخبار الوطن كی رپورٹ كے مطابق بدنام زمانہ پادری ٹيری جونز نے برطانوی حكومت سے كہا ہے كہ وہ اپنے فيصلے پر نظر ثانی كرے كيونكہ یہ انسانی حقوق كی خلاف ورزی ہے!
ٹيری جونز امريكی رياست فلوریڈا كا پادری ہے جس نے سستی شہرت كے حصول كے لیے قرآن مجيد كی عالمی سطح پر توہين كرنے كا اعلان كيا تھا اور جس كی وجہ سے دنيا بھر میں تشويش كی لہر دوڑ گئی تھی۔
734630


نظرات بینندگان
captcha