بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ كی ايگزيكٹو كونسل كے نائب صدر شيخ بنيل فاروق نے كہا ہے كہ رفيق حريری قتل كيس كے سلسلہ میں امريكی مداخلت لبنان كے اندر اثر انداز نہیں ہوگی اور نہ ہی امريكی فيصلوں كی وجہ سے حزب اللہ كی مزاحمت و استقامت میں كوئی فرق آئے گا۔
خبررساں ويب سائٹ لبنان الآن كی رپورٹ كے مطابق شيخ نبيل فاروق نے كہا كہ لبنان دفاع اور مقاوت كے ايك نئے مرحلے میں داخل ہوچكا ہے اور اب مقابلہ امريكہ اور اس كے پٹھووں كے سياسی حملوں اور ان كی جانب سے چھیڑی جانے والی میڈيا وار سے ہے اور اب وہ وقت آن پہنچاہے كہ امريكی سازشوں كا خاتمہ كرديا جائے۔
735517