عالمی قوانين كی روشنی میں غزہ ہولوكاسٹ

IQNA

عالمی قوانين كی روشنی میں غزہ ہولوكاسٹ

23:31 - January 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2069538
ادب و آرٹ گروپ: غزہ میں اسرائيلی مظالم كے بارے میں عبداللہ الاشعل كی كتاب " عالمی قوانين كی روشنی غزہ ہولوكاسٹ " منظر عام پرآگئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايك عرصہ سے فلسطينی مسلمان صہيونی مظالم كا نشانہ بن رہے ہیں ليكن عالمی برادری كی طرف سے كوئی اہم ردعمل ديكھنے كو نہیں آرہا چنانچہ عالمی ضمير كو بيدار كرنے كے لیے لبنانی دانشور عبداللہ الاشعل نے عالمی قوانين كی روشنی میں غزہ پر ہونے والے اسرائيلی حملوں كا جائزہ ليا ہے اور انہیں ايك كتاب كی صورت میں "عالمی قوانين كی روشنی میں غزہ ہولوكاسٹ " كے عنوان سے قلمبند كيا ہے۔ یہ كتاب دارالفكر پبليشرز بيروت نے شائع كی ہے۔
عبداللہ الاشعل نے عالمی قوانين كی روشنی میں اس حقيقت سے پردہ اٹھايا ہے كہ ۲۰۰۶ میں اسرائيل كی جانب سے ہونے والا حملہ ايك حقيقی آدم سوزی تھا۔
كتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے جس میں مندرجہ ذيل عناوين ديكھنے كو ملتے ہیں: اسرائيلی ہولوكاسٹ، گولڈ اسٹون رپورٹ، مصر اور غزہ كے مصائب،جرمن ہولوكاسٹ اور اسرائيلی ہولوكاسٹ كا موازنہ۔
735407
نظرات بینندگان
captcha