آيت اللہ محمد علی العمری جنت البقيع میں سپرد خاك، ہزاروں افراد كی شركت

IQNA

آيت اللہ محمد علی العمری جنت البقيع میں سپرد خاك، ہزاروں افراد كی شركت

23:47 - January 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2071392
بين الاقوامی گروپ: سعودی شيعہ رہنما آيت اللہ محمد علی العمری كو ہزاروں سوگواروں نے گذشتہ روز جنت البقيع میں سپرد خاك كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی شيعوں كے روحانی پيشوا آيت اللہ محمد علی العمری كی نماز جنازہ گذشتہ روز سيد علی سيد الناصر السلمان كی امامت میں ادا كی گئی اور اس كے بعد ہزاروں سوگواروں نے اشكبار آنكھوں اور مغموم قلوب كے ساتھ اپنے مذہبی رہنما كو سپرد خاك كيا۔
راصد نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العمری كے نماز جنازہ میں شركت كے لیے سعودی عرب كے مختلف شہروں كے علاوہ ايران، كويت، لبنان اور بحرين سميت ديگر ممالك سے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔ ياد رہے كہ چند عشروں پر مشتمل آيت اللہ محمد علی العمری كی خدمات كی وجہ سے ان كا گھر مدينہ ، سعودی عرب بلكہ حج اور عمرہ پر جانے والے محبان اہل بيت كے لیے ايك جانے پہچانے مركز كی حيثيت اختيار كرچكا تھا۔
737550
نظرات بینندگان
captcha