بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی بينكاری كے ميدان میں ايك دوسرے كے تجربات سے استفادہ كرنے كے لیے اسلامی مالياتی اداروں اور اسلامی بينكوں كا چھٹا اجلاس شام كے دارالحكومت دمشق میں منعقد ہوگا۔ جون ۲۰۱۱ء میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں اسلامی ممالك كے اسٹیٹ بينك كے سربراہان، اسلامی بينكوں اور اسلامی مالياتی اداروں كے نمائندے اور مسلمان اقتصادی ماہرين شركت كریں گے۔
Balkans.com ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اسلامی بينكنگ كی سرگرميوں كا جائزہ، عالمی منڈی میں كاميابی كے راستے، اسلامی بينكاری كی ترقی كے لیے راہ ہموار كرنے كا جائزہ اور اسلامی مالياتی اداروں اور اسلامی بينكوں كو در پيش چيلنجز وہ اہم موضوعات ہیں جن كے بارے میں اجلاس كے دوران تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
دمشق میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں آٹھ سو سے زيادہ اقتصادی ماہرين شركت كریں گے۔
737988