بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ جنرل طوبی كرمانی نے اس اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے مسلمانوں اور محبان اہل بيت كے اتحاد پر زور ديتے ہوئے كہا كہ عالمی استكبار امت مسلمہ اور خصوصا ملت تشيع كے درميان اختلافات اور نفرت كے بيج بونے كی كوششوں میں مصروف ہے جس كے اثرات يونان میں بھی ملاحظہ كیے جاسكتے ہیں۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق انہوں نے اولمپيا ويب سائٹ پر مذہب شيعہ كے خلاف شائع كیے جانے والے بے سر وپا پروپيگنڈے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا اس قسم كے مسائل كا مقابلہ كرنے كے لیے اتحاد و وحدت كی ضرورت ہےاور اس جھوٹے پروپيگنڈے كا مقابلہ كرنے كے لیے يك جان ہوكر قدم بڑھانا چاہیے۔
اجلاس كے آخر میں مشتركہ شيعہ يونين كی تشكيل بارے میں پيش ہونے والی تجاويز كا جائزہ ليا گيا اور اس اقدام كو سراہا گيا۔
737873