ليبيا میں اسلامو فوبيا كے خلاف عالمی كانفرنس

IQNA

ليبيا میں اسلامو فوبيا كے خلاف عالمی كانفرنس

13:42 - February 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2075483
بين الاقوامی گروپ: الاسمریہ اسلامی يونيورسٹی ليبيا كے زير اہتمام اسلام اور مسلمانوں كی توہين اور اسلاموفوبيا كے خلاف ايك عالمی كانفرنس كا انعقاد كيا جارہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی مقدسات اور مسلمانوں كی توہين كے بارے میں اٹھنے والی لہر كا جائزہ لينے كے لیے آئيسسكو اور الاسمریہ اسلامی يونيورسٹی ليبيا كے تعاون سے عالمی كانفرنس ليبيا كے معروف شہر زلائیٹن میں منعقد ہوگی۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق عالمی كانفرنس كے انعقاد كا مقصد ايك طرف ايسے عملی اقدامات كا جائزہ لينا ہے جن كے ذريعہ نوجوانوں كو اسلاموفوبيا سے مقابلے كے لیے تيار كيا جائے اور دوسری طرف مذكورہ اقدامات كو عملی جامہ پہنانے كے لیے ايك پاليسی اور حكمت عملی ترتيب دينا ہے۔ اسلاموفوبيا كے خلاف ہونے والی كانفرنس میں مختلف شعبہ ھائے زندگی سے تعلق ركھنے والے ماہرين شركت كریں۔
اسلامی ممالك كی يونيورسٹيوں كی متحدہ يونين كے مركزی سيكرٹريت كے سربراہ مصطفی احمد علی آئيسسكو كے نمائندے كی حيثيت سے كانفرنس میں شركت كریں گے۔
741883
نظرات بینندگان
captcha