بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عوامی قيادت آرگنائزيشن اور عالمی دعوت اسلامی آرگنائزيشن كے زير اہتمام عرفان اور تصوف كے موضوع پر چار روزہ عالمی كانفرنس دارالحكومت طرابلس میں منعقد ہوگی۔
عرب آن لائن كی رپورٹ كے مطابق اس عالمی كانفرنس میں دنيا بھر سے علماء، دانشور اور مسلم مبلغين شركت كریں گے۔ كانفرنس كے انعقاد كا مقصد گذشتہ كانفنرس كے فيصلوں پر عملدرآمد كو يقينی بنانا ہے۔ اس كانفرنس كا بنيادی شعار "تواصوا بالحق" ہے اور علماء و دانشوروں كی ايك بہت بڑی تعداد كانفرنس میں پيش كرنے كے لیے مقالات كی تدوين میں مصروف ہے۔
كانفرنس میں ۷۵۰ سے زيادہ علماء و دانشور شركت كریں گے اور استعماری طاقتوں كے خلاف عرفاء و صوفيا كے كردار اور امت مسلمہ كے اتحاد كے سلسلہ صوفيا و عرفاء كی خدمات سميت مختلف اہم موضوعات پرتبادلہ خيال كيا جائے گا۔
743640