قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے قاری نہ بھيجنے پر جواب طلبی

IQNA

قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے قاری نہ بھيجنے پر جواب طلبی

13:17 - February 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2077614
بين الاقوامی گروپ: نائيجيريا كی رياست بوچی كے گورنر نے رياست كے چار شہروں كے ان حكام سے جواب طلب كيا ہے جنہوں نے حال ہی میں رياست بوچی میں ہونے والے پچيسویں قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے نمائندے نہیں بھيجے تھے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نائيجيریہ كی رياست بوچی كے گورنر عيسی يوگودا نے پچيسویں قرآنی مقابلوں میں كامياب ہونے والے افراد كی تقريب تقسيم انعامات كے موقعہ پر بتايا كہ شيرا، قيادہ ، گانجوا اور جاماری كے حكام سے مقابلوں میں نمائندے ارسال نہ كرنے كے سلسلہ میں جواب طلب كرليا گيا ہے۔
عيسی يوگودا نے كہا كہ مذكورہ چار شہروں كے حكام نے وہاں كے نوجوانوں كو قرآن مجيد كے مقابلوں میں شركت سے محروم ركھا ہے اور اس بارے میں ہم انكے جواب كے منتظر ہیں۔
رياست بوچی كے گورنر نے نائيجيریہ كے مسلمانوں سے اپيل كی كہ اپنے بچوں كو قرآن مجيد كی تعليم دينے كے لیے راہ ہموار كریں۔
743443
نظرات بینندگان
captcha