يمن كے شہر الصادق میں قرآنی اور مذہبی تعليم كے انسٹی ٹيوٹ كا قيام عنقريب عمل میں لايا جائے گا

IQNA

يمن كے شہر الصادق میں قرآنی اور مذہبی تعليم كے انسٹی ٹيوٹ كا قيام عنقريب عمل میں لايا جائے گا

22:14 - February 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2078853
بين الاقوامی گروپ: يمن كے صوبہ لحج كے معروف شہر الصادق میں قرآن مجيد اور مذہبی تعليم كے لیے انسٹی ٹيوٹ كا قيام عنقريب عمل میں لايا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق يمن كے صوبے لحج كے معروف شہر الصادق میں قرآن انسٹی ٹيوٹ كی عمارت كا سنگ بنياد ركھ ديا گيا ہے۔ قرآن اور مذہبی تعليم كے اس اہم انسٹی ٹيوٹ كا سنگ بنياد صوبہ لحج كے گورنر كے خصوصی نمائندے عبدالقادر علی ناصر نے ركھا۔ انہوں نے اس موقعہ پر خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ملك بھر میں قرآن مجيد كی تعليم كے فلاحی اداروں كا قيام ايك خوش آئند بات ہے اور اس قسم كے تعليمی ادارے قرآن اور عوام كی خدمت كے مترادف ہیں۔
انہوں نے اميد ظاہر كی كہ يمن كی نئی نسل اس قسم كے تعليمی اداروں سے قرآن مجيد كی تعليم حاصل كركے قرآن مجيد كے صحيح مفاھيم كو سمجھنے كی صلاحيت پيدا كرلے گی اور ملك كی بہتر انداز میں خدمت كرے گی۔
745116
نظرات بینندگان
captcha