اسپين میں اسلام كو سركاری طور پر تسليم كروانے كے لیے اجلاس

IQNA

اسپين میں اسلام كو سركاری طور پر تسليم كروانے كے لیے اجلاس

13:32 - February 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2079424
بين الاقوامی گروپ :اسلامی تنظيموں كی مشتركہ فیڈريشن كے زير اہتمام اسپين كے دارالحكومت میڈریڈ میں اسلام كو سركاری طور پر تسليم كروانے كے لیے آج ايك اجلاس منعقد ہورہاہے۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسپين میں اسلام كو سركاری مذہب تسليم كروانے كے لیے اسپين كی مذہبی تنظيموں كی مشتركہ فیڈريشن FEERI كے زير اہتمام ايك اجلاس منعقد كيا جارہا ہے جس میں مختلف اسلامی تنظيموں كے نمائندے اور مذہبی ماہرين شركت كررہے ہیں۔ سپين میں قومی سطح پر مسلمانوں كا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں مسلمانوں كی موجودہ صورت حال كا بہتر انداز میں جائزہ ليا جائے گا اور اسپين كے مسلمانوں كی نمائندہ تنظيم سی آئی ای كی تنظيم نو كے بارے میں گفتگو كی جائے گی۔
مراكش كی سركاری خبررساں ايجنسی ايم اے پی كی رپورٹ كے مطابق اجلاس كا ايك مقصد ہسپانوی مسلمانوں كی موجودہ صورت حال كا جائزہ ليكر مناسب راہ حل پيش كرنا بھی ہے۔
745743
نظرات بینندگان
captcha