بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسلمانوں كے بارے میں امريكی رياست پنسلوانيا میں منعقد ہونے والی تين كانفرنسوں كے سلسلہ كی یہ پہلی كانفرنس ہے جس میں گيارہ ستمبر كے بعد امريكہ میں مسلمانوں كی صورت حال كا جائزہ ليا گيا اس كے علاوہ باقی دو كانفرنسوں میں مسلمانوں كے ماضی اور موجودہ صورت حال كے بارے میں تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
بی سی ٹی وی كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں گيارہ ستمبركے بعد میڈيا كے ذريعہ اسلام كا چہرہ بگاڑنے كے بارے گفتگو ہوئی ۔ كانفرنس سے فوج سے تعلق ركھنے والے مسلمان فدوہ حمدان، البرائیٹ كالج سے تعليم مكمل كرنے والے اسحاق مدينہ اور ديگر تعليمی اداروں سے فارغ التحصيل ہونے والی سبحانہ رحيم اور كريسٹن سيدی نے خطاب كيا اور اسلام اور اسلامی تعليمات كے بارے میں كھڑی كی جانے والی مشكلات كی جانب اشارہ كيا۔
745382