ہالينڈ كی مسلمان تنظيمیں اسلامی ریڈيو كی نشريات كا دوبارہ آغاز كروانے كے لیے سرگرم

IQNA

ہالينڈ كی مسلمان تنظيمیں اسلامی ریڈيو كی نشريات كا دوبارہ آغاز كروانے كے لیے سرگرم

13:31 - February 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2079427
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ كی اسلامی تنظيموں نے اسلامی ریڈيو كی نشريات كا دوبارہ آغاز كرنے كے لیے حكام كے ساتھ رابطے شروع كرديئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ہالينڈ میں اسلامی تعليمات كے فروغ كے لیے كوشاں سمون ریڈيو كی نشريات كچھ عرصے سے بند ہیں ۔ سمون ریڈيو كی نشريات كا دوبارہ آغاز كرنے كے لیے ہالينڈ كی اسلامی تنظيمیں سرگرم ہوچكی ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے ہالينڈ كے محمكہ اطلاعات و نشريات كے حكام سے متعدد ملاقاتیں بھی كی ہیں تا كہ سمون ریڈيو كی نشريات كا دوبارہ آغاز كيا جاسكے۔
خبرساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق ہالينڈ كے محمكہ اطلاعات و نشريات نے ايك بيان میں كہا ہے كہ ریڈيو كی نشريات بند كرنے كا سبب ریڈيو كی انتظامیہ كے درميان پيدا ہونے والے اختلافات تھے جن كی وجہ سے محكمہ اطلاعات و نشريات كو یہ حق پہنچتا ہے كہ وہ ریڈيو كے لائسنس كو معطل كردے۔
ياد رہے كہ محكمہ اطلاعات و نشريات نے اختلافات دور ہونے كی صورت میں نشريات كے دوبارہ آغاز كے لیے آمادگی ظاہر كی ہے۔
745946

نظرات بینندگان
captcha