فرانسيسی شہر اسٹراسبرگ میں اسلامی سنٹر كا افتتاح

IQNA

فرانسيسی شہر اسٹراسبرگ میں اسلامی سنٹر كا افتتاح

13:34 - February 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2079431
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے معروف شہر اسٹراسبرگ میں ايك جديد اسلامی سنٹر كا افتتاح كيا گيا ہے، افتتاحی تقريب میں اسٹراسبرگ ميئر كے مذہبی مشير اوليور پیٹرز بھی شريك ہوئے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فرانس كے معروف شہر اسٹراسبرگ میں ايك نئے اسلامی سنٹر كا افتتاح كيا گيا ہے۔ افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اسٹاسبرگ ميئر كے مذہبی مشير اوليور پیٹرز نے كہا كہ جامع مسجد اور مسلمانوں كے لیے خصوصی قبرستان كی تعمير كے بعد كہا جاسكتا ہے كہ ايك حد تك علاقے كے مسلمانوں كی مذہبی ضرورتوں كو پورا كرديا گيا ہے۔
امہ نيوز ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق افتتاحی تقريب كے موقعہ پر اسلامی سنٹر كے سربراہ عزيز الالوانی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی سنٹر كی تعمير كے سلسلہ میں ہم ميونسپل كارپوريشن كے بے حد ممنون ہیں جنہوں نے خصوصی دلچسپی كا مظاہرہ كرتے ہوئے اس منصوبہ كو پایہ تكميل تك پہنچايا جو ايك عرصے سے سابقہ حكام كی عدم دلچسپی كا شكار تھا۔
745362

نظرات بینندگان
captcha