فومبان ميوزيم كيمرون میں موجود اسلامی و عربی قلمی نسخوں كی فہرست پيش

IQNA

فومبان ميوزيم كيمرون میں موجود اسلامی و عربی قلمی نسخوں كی فہرست پيش

13:35 - February 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2079433
بين الاقوامی گروپ : كيمرون كے شہر فومبان میں واقع سلطان بامون ميوزيم نے اعلان كيا ہے كہ عنقريب ميوزيم كی جانب سے ميوزيم میں موجود اسلامی كتابوں كے قلمی نسخوں كی فہرست شائع كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سربراہی كانفرنس كا ذيلی ادارہ آئيسسكو جو عالم اسلام میں تعلمی اور ثقافتی خدمات انجام دينے میں سرگرم ہےكی كوششیں رنگ لائیں اور سلطان بامون ميوزيم نےآئيسسكو كے ساتھ مل كر ميوزيم میں موجود اسلامی قلمی نسخوں كی فہرست پيش كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔ اس كے علاوہ یہ دونوں ادارے مل كر ان قلمی نسخوں كو مستند كرنے كا كام بھی مشتركہ طور پر انجام دیں گے۔
آئيسسكو كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اس منصوبہ كو جامہ عمل پہنانے كے لیے سينيگال كی اسلامی لائبريری كے سربراہ اور قلمی نسخوں كے ماہر ديمبا تيوی اور آئيسسكو كے نمائندے پايا تومانی نديائی سلطان بامون ميوزيم كے ماہرين كے ساتھ تعاون كریں گے۔
745976

نظرات بینندگان
captcha