كويت كے بہترين قرآن سنٹر كا انتخاب ۲۲ فروری كو عمل میں آئے گا

IQNA

كويت كے بہترين قرآن سنٹر كا انتخاب ۲۲ فروری كو عمل میں آئے گا

13:35 - February 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2079435
بين الاقوامی گروپ: وزارت اوقاف كويت كے ذيلی ادارے اسلامك اسٹديز سنٹر كے زير اہتمام كويت كے بہترين قرآن سنٹر كے انتخاب كی ساتویں سالانہ تقريب كويت يونيورسٹی میں منعقد ہوگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ سات سال سے ہر سال كويت كے سب سے بہترين قرآن سنٹر كا انتخاب عمل میں لايا جاتا ہے چنانچہ وزارت اوقاف كے ذيلی ادارے اسلامك اسٹڈيز سنٹر كے زير اہتمام ملك كے بہترين قرآن سنٹر كے انتخاب كی تقريب كويت يونيورسٹی میں ۲۲ فروری كو منعقد ہوگی جس میں منتخب قرآن سنٹر كو "التميز" نامی خصوصی ايوارڈ ديا جائے گا۔
كويتی اخبار الانباء كی رپورٹ كے مطابق بہترين قرآن سنٹر كے انتخاب كی تقريب میں مہمان خصوصی كويت كے وزير اوقاف ہونگے اور ملك بھر كے ۹۰ سے زائد قرآن سنٹرز كے نمائندے بھی شركت كریں گے۔ اسلامك اسٹڈيز سنٹر كے ناظر فھد الخزی نے كہا ہے كہ التميز ايوارڈ كا مقصد قرآن سنٹرز كی توسيع اور قرآنی سرگرميوں كو ملكی سطح پر مزيد پھيلانا ہے۔
746010

نظرات بینندگان
captcha